پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے ذریعے پرامن تبدیلی آنے دیں، پرامن انقلاب کا راستہ روکا تو گیم سب کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سازش سے مسلط چوروں کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ابھی بھی وقت ہے کہ انتخابات کراؤ، ورنہ ایسا انقلاب آئے گا جس سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔ عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر چارسدہ کے عوام کا شکرگزار ہوں، چارسدہ کے عوام آپ نے حقیقی آزادی کیلئے ساتھ دینا ہے جس کی جلد کال دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سپر پاور کی غلامی نہیں کرنی ہے، ہمارے حکمران خوفزدہ ہو کر امریکی جنگ میں شریک ہوئے،دہشتگری کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی خیبر پختونخوا نے دی،ہم نے خوف میں آکر کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد بنانا ہے، جب تک ایک انسان اپنے خوف پر قابو نہیں پاتا وہ بڑا انسان نہیں ہوتا، ہماری قوم ایک عظیم قوم بنے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی،امریکا چاہتا تھا کہ ایسا حکمران آئے جب حکم کریں تو جوتے پالش کریں،شہباز شریف نے کہا مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے، حقیقی آزادی حاصل کر کے ہم عظیم قوم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف امریکی صدر کے سامنےایسا بیٹھا جسے بچہ ہیڈماسٹر کے سامنے بیٹھتا ہے،اس قوم کو انہوں نے دنیا کے سامنے شرمندہ کیا ہے،وقت آئے گا جب میرا پاکستانی دنیا میں فخر سے گھومے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول $103 فی بیرل، پاکستان میں 150 کا فی لیٹر تھا، آج عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور فضل الرحمان $93 جبکہ پاکستان میں پٹرول 236، فضل الرحمان 250 کا ہے۔ بجلی ہمارے دور میں 16 کا فی یونٹ، آج ٹیکس ملا کر 50 روپے کا یونٹ ہے۔
Home / پاکستان / ووٹ کے ذریعے پرامن تبدیلی آنے دیں، پرامن انقلاب کا راستہ روکا تو گیم سب کے ہاتھ سے نکل جائے گی عمران خان
Check Also
عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …