Breaking News
Home / عالمی خبریں / استنبول: جرائم ثابت ہونے پر 8 ہزار 658 سال قید کی سزا

استنبول: جرائم ثابت ہونے پر 8 ہزار 658 سال قید کی سزا

انقرہ: ترکیہ کی عدالت نے مختلف جرائم ثابت ہونے پر خود ساختہ مذہبی اسکالر کو 8 ہزار 658 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 64 سالہ خود ساختہ مذہبی اسکالر، متنازع ٹی وی شخصیت اور کاروباری شخص عدنان اکتار کو مختلف جرائم میں سزا سنائی گئی۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کو اتنے لمبے عرصے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدنان اکتار کو استنبول کی اعلیٰ کرمنل عدالت نے سزا سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھی عدنان اکتار کو جنسی استحصال، جنسی جرائم، سیاستدانوں اور فوج کی جاسوسی جیسے جرائم میں ایک ہزار 75 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عدنان اکتار ترکیہ سمیت دنیا بھر میں  متنازع اسکالر کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں اور انہوں نے ایک ٹی وی چینل بھی بنا رکھا ہے جسے حکام کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے