Breaking News
Home / پاکستان / این اے 193ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کو ن لیگ پر واضح برتری

این اے 193ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کو ن لیگ پر واضح برتری

قومی اسمبلی کے حلقے 193 راجن پور 1 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے محمد محسن لغاری کو ن لیگ کے عمار احمد خان لغاری پر برتری حاصل ہوگئی۔ این اے 193 کی 237 میں سے 111 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی کے محمد محسن لغاری 46 ہزار688 ووٹ لے کر پہلے اور ن لیگ کے عمار احمد خان 26 ہزار 915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر حسن گورچانی 9 ہزار 612 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔ این اے 193 میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ کی گنتی شروع کردی گئی۔ اس نشست پر کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 ہے، جن کیلئے 237 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پولنگ مجموعی طور پر پُرامن رہی اور مختلف علاقوں میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

 

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے