Breaking News
Home / پاکستان / جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، فضل الرحمان کا انکوائری کا مطالبہ

جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، فضل الرحمان کا انکوائری کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ دھماکے میں جیو نیوز کے کیمرہ مین سمیع اللّٰہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے میں جمعیت علما اسلام کے کئی مقامی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔تحصیل خار کے امیرضیا اللّٰہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکریٹری حمیداللّٰہ حقانی بھی جاں بحق ہوئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں، اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جبکہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی اداروں نے اپنے حصار میں لے لیا ہے۔

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے