کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ مسافر ورک ویزے پر بذریعہ فلائٹ پی کے 783 سے کینیڈا جا رہا تھا۔ مسافر نے ایجنٹ کی مدد سے کینیڈا کا ویزا حاصل کیا جو جعلی نکلا، مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
Check Also
عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …