Breaking News
Home / پاکستان / بھارتی اخبار نے جرمن ایوانِ صدر کو بھارت کا بورڈنگ اسکول بنا کر پیش کردیا

بھارتی اخبار نے جرمن ایوانِ صدر کو بھارت کا بورڈنگ اسکول بنا کر پیش کردیا

بھارتی اخبار نے جرمن ایوانِ صدر کو بھارت کا بورڈنگ اسکول بنا کر پیش کردیا۔ اس بات کی نشاندہی بھارت میں تعینات جرمن سفیر نے بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے غلط اشتہار کی نشاندہی اپنے ٹوئٹ میں کردی۔ سفیر ایکرمین نے اشتہار ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ کوئی اسکول نہیں بلکہ جرمنی کا بیلویو محل ہے جہاں ہمارے ملک کے صدر کا دفتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پیارے بھارتی والدین، آج کے اخبار میں یہ اشتہار دیکھا لیکن یہ عمارت کوئی بورڈنگ اسکول نہیں، یہ برلن میں جرمن صدر کا دفتر ہے۔ سفیر نے کہا کہ جیسے آپ کے یہاں راشٹرپتی بھون ہوتا ہے، یہ جرمنی کا راشٹرپتی بھون ہے۔ انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ جرمنی میں اچھے بورڈنگ اسکولز بھی ہیں لیکن یہاں (یعنی ایوانِ صدر میں) کسی بچے کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

https://twitter.com/AmbAckermann?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1708006885272727958%7Ctwgr%5E617d3d7072ee12393ffb4dfe998181012c6c0b24%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1273744

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے