Breaking News
Home / پاکستان / پارٹی چیئرمین عمران خان صدر مملکت عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،عمران خان

پارٹی چیئرمین عمران خان صدر مملکت عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان صدر مملکت عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ ڈیل کی بات کی ہے اور نہ کوئی اس سلسلے میں ان کے پاس آیا ہے۔ ’عمران خان نے کہا کہ میرے پاس کوئی نہیں آیا اور نہ میں کسی سے بات کر رہا ہوں۔ ہاں ایک اور بات انہوں (عمران خان) نے کی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا، مایوس تھے کہ صدر صاحب نے اپنا وہ کردار ادا نہیں کیا جو آئین کے مطابق ان کی ڈیوٹی تھی کہ وہ الیکشن اناؤنس کرتے۔ اس سے وہ بہت دکھی تھے اور ان کا خیال تھا کہ یہ اتنا اہم کام تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ صدر کو قوم کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔‘ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن ان کے جذبے بلند ہیں۔ ’چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ہے جس کے لیے پٹیشن دائر کردی ہے۔‘ علیمہ خان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں لیکن ہم سازش کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

 

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے