Breaking News
Home / عالمی خبریں / دہلی میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں پر پابندی کے باوجود یونیورسٹی طلبا نے مظاہرہ کرکے غزہ پر حملے فوری طور پربند کئے جانے کا مطالبہ

دہلی میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں پر پابندی کے باوجود یونیورسٹی طلبا نے مظاہرہ کرکے غزہ پر حملے فوری طور پربند کئے جانے کا مطالبہ

دہلی سے آئی آر آئی بی کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی اجتماع منعقد کیا اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جنگی جرائم کی مذمت کی ۔ رپورٹ کے مطابق جے این یو کے طلبا نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت سے نفرت کا اعلان کیا ۔ احتجاجی طلبا نے امریکا مردہ باد اوراسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور غزہ کے عوام کے قتل عام اور نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ ہندوستان کی حکومت نے صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلیوں پر پابندی لگادی ہے اس کے باوجود مختلف شہروں میں صیہونیت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں صیہونی حکومت کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت میں جلوس نکالنے یا احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پولیس گرفتار کرلیتی ہے لیکن اس کے باوجود مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اور سماجی نیز انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ۔

 

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے