Breaking News
Home / پاکستان / بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک، ’تماشا نہیں بنانا چاہیے‘

بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک، ’تماشا نہیں بنانا چاہیے‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک صبح سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جمعرات کو لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کال میں لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کو بات کرتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے اور عمران خان کی اہلیہ گفتگو کے دوران وکیل سے اپنے شوہر کی بہنوں سے ہونے والے اختلاف پر بھی بات کرتی ہوئی سنائی دیں۔عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے اس گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ’شرم آنی چاہیے جس نے یہ ذاتی (آڈیو کال) لیک کی ہے۔ اس قسم کی گفتگو ایک وکیل اور مؤکل کے درمیان ہوتی ہے، جس کسی نے بھی لیک کی ہے اُسے بھی شرم آنی چاہیے۔‘ لطیف کھوسہ نے مبینہ آڈیو لیک پر پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’یہ جیل کی بات کر رہے ہیں آپ، جو جیل میں بات ہوئی تھی۔‘

بشریٰ بی بی کی جانب سے اس آڈیو لیک پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اسے ایک ’تماشا‘ قرار دیا ہے۔ اپنے وکیلوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لیک ہونے والی آڈیو کال نہیں سُنی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ابھی بتایا گیا کہ وہ کھوسہ صاحب کی اور بشریٰ بی بی کی بات ہو رہی ہے۔ میری بات سنیں کل آپ کی اور آپ کی بیگم کی ریکارڈنگ ہوجاتی ہے، پھر آپ کہیں گے کہ ہم نے تو ذاتی بات کی ہے۔‘ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک وکیل اور جو مؤکل کے درمیان ہونے والی بات کانفیڈینشل ہوتی ہے، اس کا تماشہ نہیں بنانا چاہیے۔‘

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے