Breaking News
Home / پاکستان / شفاف الیکشن کیلئے نگراں وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شفاف الیکشن کیلئے نگراں وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شفاف الیکشن کےلیے نگراں وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا۔ای سی پی نے نگراں وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو نوٹسز جاری کردیے جبکہ درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن درخواست پر 19 دسمبر کو دوپہر ایک بجے سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے مبینہ جانبدار وزراء کو نگراں وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے