نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور کے 10علاقوں میں مصنوعی بار ش کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بہتری کے لیے اقداما ت جاری ہیں۔ مصنوعی بار ش کےلیے دوسری فلائٹ کچھ دیر بعد ہوگی،لاہور کے 10علاقوں میں مصنوعی بارش ہوگئی۔ مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوچکاہے ،مصنوعی بارش کے لیے حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ فلیئرز مریدکے اور شاہدرہ کے قریب ہوئے ،وفاقی حکومت کے ساتھ اس ٹیکنالوجی پر کام کریں گے۔ مصنوعی بارش کے لیے اقدامات یو اے ای حکومت کا تحفہ تھا،یو اے ای حکومت کے 2جہاز 15 دن سے یہاں موجود تھے۔وزیراعظم نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا ،اسموگ ٹاور بھی اگلے کچھ عرصے میں لگ جائے گا۔ 35کروڑروپے والی خبر بے بنیاد تھی،سوائے پانی کے چھڑکاؤ کے ہم نے اضافی خرچہ کچھ نہیں کیا،رات تک پتہ چلے گا کہ کتنی بارش ہوتی ہے، کیا نتیجہ آتا ہے۔ مصنوعی بارش کا مقصد تھاکہ اسموگ بیٹھ جائے،بارش کے اثرات دیکھنے کے بعد پتا چلے گا کہ کیا فرق پڑتا ہے۔ بارش سے ائیر کوالٹی انڈیکس لازمی طور پر نیچے جائے گا،ہم نے اسموگ کی وجوہات جانچنےکیلئے ریسرچ کمیٹی بنا دی ہے۔اگر اسموگ پر اچھی ریسرچ ہو گی تو فیصلے کرنے میں آسانی ہو گی،سڑکوں کی صفائی سے بھی کافی فرق پڑ رہا ہے۔ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے اسموگ میں شائد ایک فیصد فرق پڑتا ہو گا،ہمیں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کی طرف جانا ہو گا۔
Check Also
عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …