Breaking News
Home / عالمی خبریں / نیتن یاہو کی فلسطینی ریاست کی مخالفت مایوس کُن ہے: برطانیہ

نیتن یاہو کی فلسطینی ریاست کی مخالفت مایوس کُن ہے: برطانیہ

برطانیہ نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی فلسطین کی خودمختاری کی مخالفت مایوس کن ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سکائی نیوز چینل پر وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا کہ ’میرے خیال میں اسرائیلی وزیراعظم سے کی جانب سے ایسا بیان دراصل مایوس کن ہے۔‘  قبل ازیں سنیچر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یوگنڈا میں غیروابستہ ملکوں کی تحریک کے اجلاس کو بتایا کہ یہ فلسطینیوں کا حق ہے کہ وہ اپنی ریاست بنائیں جو ’سب کی جانب سے تسلیم کی جائے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی اور فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل کو تسلیم نہ کرنا اور فلسطینی عوام کے ریاست کے حق کی نفی کرنا ناقابل قبول ہے۔‘ پیر کو انتونیو گتریس نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا اہم اتحادی اور حامی امریکہ نے بھی حال ہی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی اپنی مخالفت کا اعادہ کیا تھا اور اپنے امریکی اتحادی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے