Breaking News
Home / پاکستان / دلائل مکمل اور فیصلہ محفوظ ہوگیا، اللّٰہ کرے انصاف ملے،شعیب شاہین

دلائل مکمل اور فیصلہ محفوظ ہوگیا، اللّٰہ کرے انصاف ملے،شعیب شاہین

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ دلائل مکمل اور فیصلہ محفوظ ہوگیا، اللّٰہ کرے انصاف ملے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ ریفرنس دائر ہونے سے پہلے وفاقی حکومت نےجیل ٹرائل کا آرڈر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے سوال ہے کہ بھئی کس چیز کا ٹرائل ہوگا؟ کیس ہوگا تو ٹرائل بھی ہوگا ناں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی حکومت ملی ہوئی ہے، ایک یا دو ہفتے پہلےفرد جرم ہوئی اور روزانہ کی بنیاد پرٹرائل ہو رہا ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج دلائل مکمل ہوگئے اورفیصلہ محفوظ ہوگیا ہے، اللّٰہ کرے انصاف ملے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

 

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے