Breaking News
Home / پاکستان / ’مسلح افواج کسی بھی خطرے اور سازش کے خلاف پوری طرح تیار ہیں، آرمی چیف

’مسلح افواج کسی بھی خطرے اور سازش کے خلاف پوری طرح تیار ہیں، آرمی چیف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’مسلح افواج کسی بھی خطرے اور سازش کے خلاف پوری طرح تیار ہیں۔‘ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بدھ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہونے والی نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا مقصد ملک میں مایوسی اور بے یقینی پیدا کرنا ہے۔‘ انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی دہری تحقیق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’مناسب تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر ملک میں انتشار پھیلے گا۔‘ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی بھی سمجھوتا نہیں کرے گا۔‘ریڈیو پاکستان کے مطابق ’آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل اور تابناک ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’خدا نے پاکستان کو متعدد قسم کی معدنیات، زراعت اور نوجوان انسانی سرمایے سے نوازا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ وہ پاکستان کے مستقبل کے لیڈرز اور اقبال کے شاہینوں سے گفتگو کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔‘ ’پاکستان کی قیام کا واحد مقصد یہی تھا کہ ہمارا مذہب، ہماری تہذیب اور کلچر ہندوؤں سے قطعی مخلتف ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم یورپی کلچر اپنا لیں۔‘ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے ملک، قوم اور اپنی تہذیب پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستانی نوجوانوں کو یقین ہونا چاہیے کہ وہ ایک عظیم ملک اور قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہمارے نوجوان اپنی روشن روایات کے علمبردار ہیں اور وہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہیں۔‘ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ’مسلح افواج دہشت گردوں سے لڑ سکتی ہیں لیکن انہیں پوری قوم کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔‘ ریڈیو پاکستان کے مطابق کنونشن میں موجود نوجوانوں نے ’پاکستان زندہ باد، پاک آرمی اور قائداعظم زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے

 

 

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے