Breaking News
Home / پاکستان / اہور ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اہور ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ 80 فیصد کے قریب چھپ چکے ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کسی امیدوار کی نشاندھی کیسے ہوتی ہے؟الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان اور امیدوار کا نام ہوتا ہے، بیلٹ پیپر پر ماضی میں اور نہ اب سیاسی جماعتوں کا نام لکھا جاتا ہے، فارم 33 کے مطابق 2 طرح کے امیدوار ہوتے ہیں، آزاد اور سیاسی جماعتوں کے، سیاسی جماعت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر امیدوار اس سیاسی جماعت کا کہلاتا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے سوال کیا کہ کیا سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ یہ لازم ہے کہ سرٹیفکیٹ متعلقہ شخص کی جانب سے جاری کیا جائے، انتخابی نشان کے بغیر ایک جماعت بحیثیت جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی۔

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے