Breaking News
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک سے سیشن جج اغوا، نامعلوم مقام پر منتقل

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک سے سیشن جج اغوا، نامعلوم مقام پر منتقل

جنوبی وزیرستان میں تعینات سیشن جج کو ٹانک سے مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ حکام خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ’سیشن جج ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے اور ڈیرہ روڈ بھگوال کے قریب سے انہیں اغوا کیا گیا۔‘ ’اغوا کار سیشن جج شاکر اللہ مروت کی گاڑی اور ڈرائیور چھوڑ کر انہیں ساتھ لے گئے ہیں۔‘ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں سیشن جج کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو جج کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جج کو بازیاب کرانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔‘ وزیراعلٰی نے کہا کہ ’یہ قابل مذمت اور افسوسناک واقعہ ہے، اس میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔‘

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے