Breaking News
Home / پاکستان / عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر فیصلہ آج نہیں سنایاجائےگا، اپیلوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ بتائی جائےگی۔ عدالتی عملے کے مطابق سیشن جج شاہ رخ ارجمند 29 مئی کو عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل اور شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل پیش ہوئے۔ شکایت کنندہ کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس نہیں ہے۔ جج نے عثمان گل سے کہا کہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے حتمی دلائل دے دیں۔ وکیل عثمان گل نے کہا کہ میں اپنے حتمی دلائل کے لیے تقریباً 15 منٹ لوں گا۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے حکم دیا کہ 1 بجے تک رضوان عباسی عدالت میں ہر حال میں دلائل دیں، رضوان عباسی 1 بجے تک ویڈیو لنک پر دلائل لازمی دیں۔ اس کے ساتھ ہی سیشن عدالت نے اپیلوں پر سماعت میں 1بجے تک کا وقفہ کر دیا۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے