Breaking News
Home / پاکستان / پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں نام کے ساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، پاسپورٹس میں موڈیفکیشن کریں گے، سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا۔ ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، جبکہ پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال نے کہا کہ صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے، صارف کے ڈیٹا کو صرف پاکستان اون کرتا ہے، گورنمنٹ ڈاکومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹس کی تیاری میں مشینری کا ایشو تھا، اب ان پرنٹرز کا بھی آرڈر کر دیا ہے، 28 مارچ تک نارمل پاسپورٹس بنوانے والوں کو پاسپورٹس مل چکے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کے مطابق پاسپورٹس کے اجراء کا بیک لاک جلد کلیئر کر دیں گے، روز کی بنیاد پر 75 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہفتے میں 7 روز 24 گھنٹے کی شفٹس چلا رہے ہیں، ہمارے پاس یومیہ پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت 25 ہزار کی ہے۔

 

Check Also

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے