Breaking News
Home / عالمی خبریں / “کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک”

“کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک”

 

کینیا (سی این آئی )ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیا کےصدر ولیم روٹو کی جانب سے تصدیق کرتے اعلان کیا گیا ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں کینیا کے ملٹری چیف جنرل فرانسس اوگولا ہلاک ہو گئے ہیں۔ کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹری چیف شمال مغربی علاقے میں فوجیوں سے ملنے جا رہے تھے، دو فوجی اس حادثے میں بچ گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کینیا کا ملٹری ہیلی کاپٹر مغربی پوکوٹ کاؤنٹی سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر گیا تھا۔ ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جنرل فرانسس اوگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ اور کینیا کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔ گز شتہ برس کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے اِنہیں ترقی دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستانی معروف صحافی کے قتل میں بھی مبینہ کینیا کے آرمی چیف کے ملوث ہونے کی اطلاعات تھیں اس طرح سوشل میڈیا پر اس وقت ارشد شریف کا قاتل انجام کو پہچا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے