Breaking News
Home / پاکستان / دو فلسطینی حامی مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کی شناخت ایک فوجی افسر کے طور پر ہوئی ہے جسے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،اسلام آباد پولیس

دو فلسطینی حامی مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کی شناخت ایک فوجی افسر کے طور پر ہوئی ہے جسے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے دو فلسطینی حامی مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کی شناخت ایک فوجی افسر کے طور پر ہوئی ہے جسے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین نے کیمپس لگائے ہیں۔ پیر کو چند مظاہرین پر تیز رفتار گاڑی چڑھانے کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ گاڑی کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے اسے تھوڑی دیر بعد گرفتار کر لیا تھا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان تقی جواد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’جناح ایونیو پر دو افراد کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان کی شناخت ایک فوجی افسر کے طور پر ہوئی۔‘ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے اور بعد میں مزید قانونی کارروائی کے لیے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔‘

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے