Breaking News
Home / عالمی خبریں / روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے،صدر ولادی میر پیوٹن

روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے،صدر ولادی میر پیوٹن

سمر قند: صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے۔ ہ روسی صدر نے یہ یقین دہانی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ازبکستان کے شہر سمر قند میں منعقدہ شنگائی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پہ ہونے والی ملاقات میں کرائی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ روس سے پاکستان تک گیس پائپ لائن کا بنیادی انفرا اسٹرکچر پہلے سے ہی موجود ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمر قند میں وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان موجود دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کیلئےامداد بھیجنے پر صدر شوکت مرزا یوف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین سیاسی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔ میاں شہبا ز شریف نے دوران ملاقات کہا کہ دفاع ،سیکیورٹی ، تعلیم اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، آزادانہ ویزہ نظام سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو سہولت میسر آئے گی۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان کے اندر فیلڈ مہم کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہونے والی ملاقات میں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم  صدر شوکت مرزایوف کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کرغستان کے صدر سیدر جاپا روف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے