Breaking News
Home / پاکستان / حکومت بتائے ہم آپ کا ساتھ کیوں دیں؟ آپ نے ہمارا وہ اعتماد چھین لیا جس کی وجہ سے ہم آپ کے ساتھ تھے

حکومت بتائے ہم آپ کا ساتھ کیوں دیں؟ آپ نے ہمارا وہ اعتماد چھین لیا جس کی وجہ سے ہم آپ کے ساتھ تھے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے استفسار کیا ہے کہ موجودہ حکومت بتائے ہم آپ کا ساتھ کیوں دیں؟ آپ نے ہمارا وہ اعتماد چھین لیا جس کی وجہ سے ہم آپ کے ساتھ تھے۔ ایم کیو ایم کارکن کی نماز جنازہ اور تدفین کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور کارکنان سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں، وزیراعظم آئیں اور جواب دیں۔ انہوں ںے کہا کہ کئی سال سے ہماری کوشش تھی کہ شہادتوں کا یہ سفر رکے، ہم اس وجہ سے کئی سوالات کا سامنا کرتے تھے۔ مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس شہر کی مہربانی سے ملک چل رہا ہے، آپ کا بجٹ بن رہا ہے، زبانی جمع خرچ کا وقت چلا گیا، اب عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے آج فجر کی نماز کے بعد ملاقات کی اور کہا کہ جواب دیں گے، وزیر اعظم مقتول کارکنان کے لواحقین کو خود آ کر جواب دیں ، ان حالات میں حکومت کس طرح چل پائے گی؟ واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر سید امین الحق کی گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور سردار ایاز صادق سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں لاپتہ افراد کی نعشیں ملنے کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے