وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف لندن میں بھائی سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔ نواز شریف نے بھائی کا استقبال کیا۔ مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ویڈیو بھی شیئر کردی گئی۔
سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صدار ت میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس بھی آج منعقد کیا جائے گا۔ نوازلیگ کے اجلاس میں اسحاق ڈار بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔