Breaking News
Home / پاکستان / خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی کل عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔ عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائےگی۔ سرکلر کےمطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔ سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود  رہ سکیں گے۔اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ سرکلر میں  کہا گیا ہے کہ تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔پندرہ کورٹ رپورٹرز اورہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے انتظامیہ کو سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ خاتون جج کو دھکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو  جواب جمع کروانے کےلیے دو مواقع فراہم کیے تھے۔ عمران خان نے جواب میں اپنے الفاظ واپس لینے اور آئندہ محتاط رویہ اختیار کرنے کا جواب عدالت میں جمع کرایا تھا لیکن غیر مشروط معافی نہیں مانگی تھی۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے