Breaking News
Home / تارکین وطن / کوٹلی حلقہ تین سے امیدوارچوہدری عبدالرحمن کی وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات

کوٹلی حلقہ تین سے امیدوارچوہدری عبدالرحمن کی وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات

کوٹلی،برطانیہ (سی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء،کوٹلی حلقہ تین سے امیدوار چوہدری عبدالرحمن کی وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات،آج پاکستان کو میاں نواز شریف جیسے لیڈر کی رہنمائی کی بہت سخت ضرورت ہے،اس وقت پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،ہمیں الیکشن میں جعلی طریقے سے ہرایا گیا سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی قیادت میں رگنگ کروا کر مسلم لیگ نون کا الیکشن ایک سازش کے تحت چوری کروایا گیا آج پورے آزادکشمیر میں نفسانفسی کا دور ہے آج آزاد کشمیر پر ایک ایسا حکمرآن مسلط ہے جو جمعہ کے روز رات کو کمرے میں جاتا ہے اور سموار تک باہر ہی نہیں نکلتا ہے،کئی ہزار فائیلیں پینڈنگ پڑی ہوئی ہیں جو وزیراعظم کی توجہ کی منتظر ہیں،پورے آزادکشمیر میں کئی پر بھی کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ حکومت شروع ہی نہیں کر سکی ہے،وزراء کرام کی موجیں لگی ہوئی ہیں اور عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں جس پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ مجھے سب پتا ہے کہ آزادکشمیر میں کیا کیا ہو رہا ہے انشااللہ بہتر ہو گا آپ لوگ یہاں برطانیہ میں پاکستان اور کشمیر کے سفیر ہیں آپ کی خدمات بالخصوص تحریک آزادی کشمیر کے لیے کسی سے بھی کم نہیں ہیں وہی پر مسلم لیگ نون کے لیے بھی آپ کی محنت لگن کے جزبے کو میں سلام پیش کرتا ہوں اس موقع پر چوہدری عبدالرحمن نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو دورہ آزادکشمیر کی دعوت بھی دی جسے انھوں نے قبول کرتے ہوئے برملا طور پر کہاں کہ آزادکشمیر ویسے ہی مجھے بہت پسند ہے انشااللہ جلد ہی دورہ کرونگا

Check Also

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی۔ ذرائع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے