Breaking News
Home / کشمیر / ہم نے ہندوستان سے تعلقات ختم کر لیے اور فیصلہ کیا ہم کبھی کشمیریوں کی قربانیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،عمران خان

ہم نے ہندوستان سے تعلقات ختم کر لیے اور فیصلہ کیا ہم کبھی کشمیریوں کی قربانیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،عمران خان

مظفرآباد (پی آئی ڈی)سابق وزیراعظم پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مظفرآباد آمد، اہلیان کشمیر کا تاریخ ساز استقبال۔ صدر پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر عمران خان کے استقبال کے لیے آزادکشمیر بھر سے قافلے وزراء حکومت، پی ٹی آئی کے سابق امیدواران اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماوں کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچنے، عمران خان کی آمد پر دارلحکومت کو بھرپور انداز سے سجایا گیا تھا ہر طرف خیر مقدمی بینروں کی بھرمار تھی۔ جلسہ میں پی ٹی آئی خواتین ونگ، آئی ایس ایف، لائرز ونگ، ٹریڈ ونگ سمیت جماعت کی تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔عمران خان کی آمد سے قبل ہی جلسہ گاہ کھچا کھچ بھر گیا تھا۔ جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کا فلک شگاف نعروں کی گونج میں کارکنان نے استقبال کیا۔جلسہ عام سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان،سابق وفاقی وزیر و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، وزیر تعلیم آزادکشمیر دیوان علی خان چغتائی،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و چیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان،میرعتیق الرحمن،توصیف عباسی ودیگر نے خطاب کیا۔جلسہ عام میں سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی، سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور، پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی،ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر، وزراء حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد، دیوان علی خان چغتائی،عبدالماجد خان، سردار میر اکبر خان،چوہدری محمد رشید،اظہر صادق، اکبر ابراہیم، علی شان سونی، اکمل سرگالہ،نثار انصر ابدالی، چوہدری مقبول گجر، چوہدری یاسر سلطان،چوہدری ارشد حسین،سردار محمد حسین خان، سردار فہیم اختر ربانی، معاونین خصوصی چوہدری محمد رفیق نیئر اور چوہدری محمد اقبال، پارلیمانی سیکرٹری و صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ تقدیس گیلانی،صبحیہ صدیق، امتیاز نسیم،ممبر اسمبلی جاوید بٹ،محمد عاصم شریف، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر چوہدری ظفر انورسمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عمران خان کے مظفرآباد جلسہ کے حوالہ سے خصوصی اقداما ت کیے گے تھے اور یہ ایک منظم جلسہ تھا جس میں عوام کا جوش وخروش دیدنی رہا۔جلسہ میں تحریک انصاف کے ترانے،ملی نغموں کے علاوہ نعت رسول مقبول اور درود پاک بھی پیش کیا گیا جبکہ مشہور سنگر نجم شیراز نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت شکریہ آپ نے آڈیو لیک کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نریندر مودی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا تو میں وزیر اعظم تھا اور ہم نے ہندوستان سے تعلقات ختم کر لیے اور فیصلہ کیا ہم کبھی کشمیریوں کی قربانیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جب سے یہ امپورٹڈ حکومت مسلط ہوئی یہ ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تمھارا خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ تم نے میری میرے پرنسپل سیکرٹری سے بات چیت لیک کر دی اور آپ نے ثابت کر دیا کہ وہ مراسلہ حقیقت ہے۔ یہ ہمارے ایمبیسیڈر اور امریکی سفیر کا مراسلہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ کہتا ہے عمران خان کو شکست نہ دی تو نقصان اٹھانا پڑے گا لیکن مجھے نقصان پہنچاتے پہنچاتے آپ نے اپنا بیڑہ غرق کر لیا۔ اگر تم شہباز شریف کو لے آئے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا اور وہ کہتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑے گا اور پھر اس کے بعد ہمارے لوگ لوٹے ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان سے تجارت بند کی ہوئی ہے لیکن پتا چلا مریم نے داماد کے لیے ہندوستان سے مشینری امپورٹ کی، آگے سے وہ کہتا ہے ابھی اسحاق ڈار آیا ہے اس کو سارے راستے پتا ہیں کیونکہ یہ چھپ چھپ کر ان کے ساتھ خفیہ تعلقات بنا رہے ہیں اور انہیں کشمیریوں کی قربانیاں نہیں بلکہ پیسہ عزیز ہے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم پرنسپل سیکرٹری کو کہتا ہے قوم کے ٹیکس کے پیسے اور طریقہ نکالیں گے اور شہباز شریف امریکہ میں مہنگے مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرا ہے جبکہ سندھ کے لوگ سیلاب کے عذاب میں ہیں۔ گھروں کا اناج ختم ہو گیا اور کپاس کی فصل گئی، لوگ سڑکوں پر ہیں لیکن بلاول امریکہ جا کے کیا کہانی سنا رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈر کی امت ہیں۔ شہباز شریف کہتا ہے مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے، اگر ملک کو تباہ کرنا ہے تو ایسے چوروں کو مسلط کردو لیکن ہم ان چوروں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ میں اپنی قوم کو کال دینے والا ہوں اور جب میں کال دوں گا تو آپ نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس اکٹھا کیا اور ہم کبھی کشمیریوں کی قربانیوں پر سودا نہیں کریں گے۔

 

 

 

 

 

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے