اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ ذمہ دار سے بتایا ہے کہ یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری نے وفاقی سیکریٹری خزانہ سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکریٹری خزانہ سے ملاقات کے دوران فنڈز کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں میں فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ذرائع کے مطابق دوران ملاقات واضح طور پر کہا کہ فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی سیکریٹری خزانہ نے ملاقات میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی کہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی