Breaking News
Home / پاکستان / ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان مسترد کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت سے علیحدگی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ اس بات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سید امین الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں، ایم کیو ایم کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ رابطہ کمیٹی کی منظوری سے ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسمبلیوں کی پانچ سالہ مدت پوری کرائی جائے اورعام انتخابات کا انعقاد اگست 2023 میں کیا جائے، اگلے چھ ماہ تک مجھے پاکستان میں کوئی انتخابات نظر نہیں آ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کے اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے مسئلے پر حکومت سندھ سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حکومت سندھ میئر کو اختیارات نہیں دے رہی ہے، حکومت سندھ کے ساتھ ملازمتوں کے کوٹے پر بھی اختلافات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مردم شماری کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ سیلاب کے باعث ملک میں مردم شماری کا عمل تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے