Breaking News
Home / مشرق وسطی / عوام نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا،آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی

عوام نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا،آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی

تہران:ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ عوام کی بھرپور موجودگی نے اسلامی ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز کوآپریٹو، محنت اور سماجی بہبود کی وزارت کے نئے نامزد وزیر کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے پارلیمنٹ کے ایک کھلے میں اجلاس شریک ہوئے اور پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے نامزد کردہ نئے وزیر کا دفاع کیا اور ساتھ ہی ملک میں حالیہ واقعات اور فسادات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

ملک میں حالیہ ہنگامہ آرائیوں اور فسادات کے موقع پر بصیرت کا مظاہرہ کرنے پر ایرانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے دشمنوں کی سازش ناکام بنا دی۔

صدر رئیسی نے حالیہ فسادات کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات کے بارے میں ان کا جامع تجزیہ تمام اہل بصیرت افراد کے لیے قابل فہم اور مفید ہے۔

ایرانی صدر نے زور دے کر کہا کہ ان ﴿رہبر انقلاب اسلامی﴾ کا حالات اور اس بارے میں کہ دشمن، امریکہ اور صیہونی حکومت کیوں ہمارے ملک اور انقلاب کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور بلوے کروا رہے ہیں، تجزیہ یہ تھا کہ ہمارا ملک ترقی کر رہا ہے اور دشمن نہیں چاہتا کہ ایران ترقی کرے۔ سپریم لیڈر کا مرکزی نکتہ یہ مسئلہ تھا اور انہوں نے اس کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے ایرانی قوم پر دشمن کے غصے کی وجہ اس بات کو قرار دیا کہ وہ تمام پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ملک کو آگے بڑھتا دیکھ رہا ہے اور اس کی طرف سے پیدا کی گئی تمام پابندیوں اور رکاوٹوں پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم منصفانہ اور باوقار طریقے سے پابندیاں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی پابندیوں کو بے اثر کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

ایرانی صدر نے پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لیے ملک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن باضابطہ طور پر اعلان کرتا ہے اور تسلیم کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ شرمناک طور پر ناکام ہو گیا ہے اور ایرانی قوم کے خلاف پابندیاں کارگر ثابت نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے خطے میں موجودگی کے حوالے سے حکومت کے موثر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر فورمز میں رکنیت نے ہمیں ایشیا اور دیگر ممالک کی معیشت اور اقتصادی انفراسٹرکچر سے جوڑ دیا ہے۔ اس ایک سال کے دوران کچھ ملکوں کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات میں 5 سے 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دشمن سوچ رہا تھا کہ ہمیں دھمکیاں دے کر تنہائی کا شکار کر سکتا ہے تاہم اس نے دیکھ لیا کہ ہم کسی بھی طرح تنہا ہونے والے نہیں ہیں اور دنیا کے ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات، اقتصادی سرگرمیوں اور ملک میں پیداوار میں بہتری اور تیزی آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جب ہمیں تنہا کرنے کے اپنے تمام اقدامات سے مایوس ہوا تو اس نے فتنہ، سازش اور بلووں کی راہ اپنائی

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے