Breaking News
Home / پاکستان / سینٹورس مال میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، کچھ وقت لگے گا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس کا گروپ سینٹورس اسلام آباد کا مالک

سینٹورس مال میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، کچھ وقت لگے گا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس کا گروپ سینٹورس اسلام آباد کا مالک

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے سینٹورس مال میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، کچھ وقت لگے گا۔ ڈی سی اسلام آباد نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی اے کے پاس آگ پر قابو پانے کیلئے بہتر انتظامات ہیں، یہاں پر پاک فضائیہ، پاکستان نیوی اور دیگر اداروں نے بھی آگ پر قابو پانے میں مدد کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے تین حصوں میں ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے جس میں سی ڈی اے کے تکنیکی ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ عمارت کو فوری طور پر سیل کر رہے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد شہریوں کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔

اسلام آباد: وکی پیڈیا کے تحت سینٹورس مال میں بچوں کے لیے کھیل کے میدان کی شکل میں تفریح ​کا سامان ہے جسے “فن سٹی” کا نام دیا گیا ہے جب کہ فلم تھیٹر “دی سینٹورس سینیپلیکس” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پلے ایریا اور سنیما دونوں مال کی چوتھی منزل پر واقع ہیں۔

وکی پیڈیا کے مطابق سینٹورس اسلام آباد میں فوڈ کورٹ مال کی چوتھی منزل پر واقع ہے جس میں متعدد مقامی اور بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز شامل ہیں، بین الاقوامی کافی شاپس بھی پورے مال میں واقع ہیں۔

سینٹورس اسلام آباد برطانوی آرکیٹیکچرل فرم ’WS Atkins ‘کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا منصوبہ ہے جو ایک چار منزلہ شاپنگ مال، ایک فائیو اسٹار ہوٹل، دو رہائشی ٹاورز، ایک کارپوریٹ ٹاور اور تین فلک بوس عمارتوں پر مشتمل ہے، کارپوریٹ دفاتر، 250 سے زائد دکانیں اور رہائشی اپارٹمنٹس اس میں شامل ہیں۔  یہ اعداد و شمار وکی پیڈیا پر درج ہیں جس کے تحت ایف 8/4 اسلام آباد میں واقع سینٹورس مال کی تعمیر کی تخمینہ لاگت 15 ارب روپے تھی، تعمیر کا آغاز 2006 میں ہوا تھا اور 2015 میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا تھا۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے