چیچنیا:صدر رمضان قدیروف نے ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپ کی دین اورمذہب مخالف اقدار کے خلاف ہیں اور چچنیا شیطانی پجاریوں سے مقابلے کےلئے دنیاکے ہرکونے میں مقابلے کا اعلان کرتا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپ کی دین اورمذہب مخالف اقدار کے خلاف ہیں اور چچنیا شیطان کے پجاریوں سے مقابلے کےلئے دنیا کے ہرکونے میں مقابلے کا اعلان کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چچن صدر نے کہا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی فوج کے ہمراہ دس ہزار چچن فوجی جنگ کر رہے ہیں اورضرورت پڑنے پر سترہزار مزید جنگجو بھیجنے کےلئے بھی آمادہ ہیں۔
رمضان قدیروف نے کہا کہ چچنیا کے عوام اورلیڈرروسی صدر ولادیمیر پوٹین سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے روسی فوج کی طرف سے یوکرین کے بعض علاقوں سے پسپائی پر کہا کہ میری نظر میں ان علاقوں میں سنجیدہ اورسخت قوانین پر عمل کرنا چاہیں اور ٹیکٹیکل نیوکلئیرہتھیاروں سے استفادہ کرناچاہیے۔