تہران: ایرانی صدر نے ملک میں حالیہ فسادات کے پہلوؤں اور ان کے پس پردہ ہاتھوں کی وضاحت کی جہاد اور عوام کو آگاہی دینے کو ملک کے محبوں اور میڈیا والوں کے اہم فرائض قرار دیا تا کہ دشمن حقایق کو مسخ کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن افواہین پھیلانے اور نفسیاتی جنگ سے ذہنوں کو الجھانے کی کوشش کرتا ہے۔
سید "ابراہیم رئیسی” نے کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ملک میں حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں میں بصیرت اور تجزیے کی طاقت کو سچائی کو جاننے اور اس کے راستے پر کھڑے ہونے کے لیے ایک اہم عنصر قرار دے دیا۔
انہوں نے قائد اسلامی انقلاب کیجانب سے حالیہ واقعات اور ان کی جڑوں کے سنجیدہ تجزیے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے چند اہم نکات کا ذکر کیا۔
صدر رئیسی نے حالیہ واقعات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے معاشرے کی سلامتی کا تحفظ کرنے والوں کے ذمہ داروں کو عوام کی مدد اور احتیاط اور چوکسی سے معاشرے کے نظم و نسق اور لوگوں کی زندگیوں میں خلل ڈالنے والوں کے ماحول سے دور کرنے پر زور دیتے ہوئے ملک کی سلامتی اور امن کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے کام اور روزمرہ کی زندگی کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش پر زور دیا۔
انہوں نے نے ملک میں حالیہ فسادات کے پہلوؤں اور ان کے پس پردہ ہاتھوں کی وضاحت کی جہاد اور عوام کو آگاہی دینے کو ملک کے محبوں اور میڈیا والوں کے اہم فرائض قرار دیا تا کہ دشمن حقایق کو مسخ کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن افواہین پھیلانے اور نفسیاتی جنگ سے ذہنوں کو الجھانے کی کوشش کرتا ہے۔
صد رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کا دفاع اسلامی جمہوریہ ایران کا جوہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے میں ضروری پیروی کی جائے تاکہ کسی پر ظلم نہ ہو، لیکن بنیادی مسائل کی جگہ ثانوی مسائل نہیں بیٹھنے ہوں گے اور اصل مسئلے کو نظرانداز نہیں کرنا ہوگا۔
ایرانی صدرنے ملکی واقعات کی صحیح اور حقیقی داستان پیش کرنے کے لیے میڈیا اور ورچوئل اسپیس کے میدان میں درست اور حقائق پر مبنی مواد کی تیاری پر توجہ دینے کی ضروری قرار دیتے ہوئے اور مزید کہا کہ سفارت کاری کے میدان میں وزارت خارجہ، سفارت خانوں، ثقافتی مشیروں اور انقلاب اسلامی کے محبوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مسائل کی صحیح آگاہی اور وضاحت کے ذریعے دشمن کے پیدا کردہ غبار آلود ماحول کو واضح کریں۔
انہوں نے ملک میں حالیہ اقتصادی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پر ایران کی پیشرفت کے راستے کی گئی کوششوں سے کاری ضرب لگایا گیا ہے اس لیئے وہ اس راستے میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے لہذا ہمیں مزید کوششوں اور سہولیات فراہم کرنے سے عوام کو یاس کا شکار ہونے سے دور اور ان کو مزید پُر امید کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔