Breaking News
Home / عالمی خبریں / بھارتی درخواست مسترد،انٹرپول کاخالصتان رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےسے انکار

بھارتی درخواست مسترد،انٹرپول کاخالصتان رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےسے انکار

انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی۔ بھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انٹر پول نے بھارت کی درخواست پر خالصتان رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ گروپتونت سنگھ پنوں علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے رہنما ہیں۔ بھارت نے گروپتونت سنگھ پنوں پرپنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر انٹرپول سے  انہیں گرفتار کر کے بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔ انٹر پول نے بھارتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گروپتونت سنگھ پنوں کے پنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہیں دے سکا۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے