پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے آئندہ چند روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے اعلان کیے جانے کی پیش گوئی کر دی۔ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج کے نتائج کے بعد ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، قوم تیار ہو جائے کیوں کہ چند دن میں عام انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم کی ایک ہی آواز ہے غلامی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کے عوام اپنے فیصلے خود کرنا چاہتے ہیں اور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔