Breaking News
Home / تارکین وطن / بلال مسجد اولڈھم یوکے میں سالانہ جلسہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عقیدت و احترام سے انعقاد

بلال مسجد اولڈھم یوکے میں سالانہ جلسہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عقیدت و احترام سے انعقاد

اولڈم ( سی این آئی )بلال مسجد اولڈھم یوکے میں سالانہ جلسہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عقیدت و احترام سے انعقاد،گزشتہ روز بروز اتوار بعد از نماز مغرب،برطانیہ کے شہر گریٹر مانچسٹر کے علاقہ اولڈھم کی بلال جامع مسجد میں سالانہ جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد ہوا۔

 
پروگرام کی سرپرستی و نظامت جگرگوشہ حضرت حاجی میاں صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی کررہے تھے ۔ ابتدائی طور بلال مسجد ایجوکیشن سینٹر کے طلبہ نے تلاوت قرآن و نعت خوانی اور انگریزی زبان میں تقاریر کیں جنہیں علمائے کرام اور تمام شرکاء نے خوب سراہا ۔انگریزی زبان مولانا صاحبزادہ محمد عرفان چشتی خطیب و استاذ جامعہ چشتیہ راچڈیل میلادالنبی کے موضوع پر خوبصورت بیان فرمایا ۔


اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمان خصوصی و خطیب دربار عالیہ کھڑی شریف میرپور آزاد کشمیر مولانا مفتی زبیر احمد نقشبندی نے ہم میلاد کیوں مناتے ہیں کے موضوع پر آیاتِ قرآنیہ و احادیثِ نبویہ کی روشنی مفسرین و محدثین کی آراء و نامور مستند شعراء اسلام کے خراج عقیدت کے ساتھ محققانہ خطاب کیا اور پیغام میلاد بھی انھوں نے دیا کہ پیارے آقا کریم کی سیرت مطہرہ کو اپنا لیا تو دارین کی سعادتیں عطاء ہوں گی۔ جلسہ میں سید حسن عباس شاہ گیلانی قادری، قاری محمد اسلم سیالوی، مفتی محمد اعظم نقشبندی مولانا قاری سید عبدالشکور قادری،مولانا اسلم شیخ،مولانا قاری محمد رضوان نقشبندی،مولانا قاری راحت محمود قادری،قاری فضیل احمد سیالوی، حافظ محمد فاروق سیالوی،مولانا عتیق حسین قادری، خلیفہ زاہد مظہر صدیقی نیروی،حافظ محمد حبیب صدیقی،حافظ محمد ضیاء الحق،محمد بشیر الدین ،حافظ غلام فرید اورراجہ ظفر اقبالحاجی الطاف حسین،حاجی محمد اسلم،چوہدری محمد اقبال،حاجی عبدالرحمن،حاجی عبد المجید قادری،حاجی عرفان زر،محمد ریاضعلی شان قادری چشتی نےخصوصی طور پر شرکت کی ۔

کثیر تعداد میں اولڈھم و گرد و نواح غلامان مصطفی اپنے کریم آقا علیہ السلام کے جشن ولادت میں شریک ہوئے ۔۔
درود وسلام پڑھنے کی سعادت صاحبزادہ شبیر سیالوی حاصل کی ختم شریف حافظ محمد فرحان سیالوی اور حافظ محمد الامین نے پڑھا اور شرکاء نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں ایصال ثواب کا تحفہ پیش کرنے کیلئے قرآن مجید کثیر تعداد میں کلام اور درود وسلام


مفتی زبیر احمد نقشبندی کے ملک کئے اور مفتی صاحب نےاختتامی دعاء کروائی پھر نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی اور تمام شرکائے میلاد کو ضیافت میلاد پیش کی گئی ۔جلسہ میں مفتی زبیر احمد اور صاحبزادہ مولانا عتیق حسین قادری کو تعلیمی دینی اور تدریسی خدمات پر خصوصی ایوارڈز دئے گئے ۔۔

Check Also

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی۔ ذرائع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے