Breaking News
Home / مشرق وسطی / سعودی عرب کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت نہ ماننے کے آسٹریلوی اقدام کا خیرمقدم

سعودی عرب کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت نہ ماننے کے آسٹریلوی اقدام کا خیرمقدم

ریاض:سعودی عرب نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہ کرنے کے آسٹریلوی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عالمی برادری بھی فلسطین کے معاملے پر انصاف سے کام لے گی، عالمی برادی کو چاہیے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق فلسطینی عوام کی خواہش پر خود مختار ریاست بنانے میں مدد کرے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ سعودی عرب کی مستقل پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے ترجمان سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ 2018 میں سابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کی حکومت کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہیں، آسٹریلیا کا سفارت خانہ بدستور تل ابیب میں کام کرتا رہے گا، بیت المقدس کے معاملے کو اسرائیل اور فلسطین مذاکرات سے حل کریں، آسٹریلیا 2 ریاستی حل کے لیے پُر عزم ہے

 

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے