اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کا فیصلہ آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور چوری کی ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔
عمران خان کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ “جمعہ مبارک”
مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ابھی صرف 2019 اور 2020 کے گوشوارے نکالے ہیں اور عمران خان کہتے رہے ہیں کہ وہ صادق اور امین ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج ملک میں قانون کا بول بالا ہوا ہے۔