سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی سپلائی چین انیشیٹیو کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عالمی سپلائی چین انیشیٹیو کے اعلان سے سعودی عرب کو دنیا میں سپلائی چین کا اہم ملک بنایا جائے گا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’انیشیٹیو مشترکہ کامیابیاں حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔‘ ’اس انیشیٹیو سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو ترقی کا موقع ملے گا جبکہ دنیا کے سامنے سعودی عرب عالمی سپلائی چین کے طور پر مانا جائے گا‘۔ ’انیشیٹیو سے سعودی عرب کی معیشت میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ 2030 تک سعودی عرب کو دنیا کی مضبوط ترین معیشت کے حامل 15 ممالک میں اہم مقام حاصل ہوگا۔‘