Breaking News
Home / عالمی خبریں / شی جن پنگ مسلسل تیسری مرتبہ چین کے صدر منتخب ہو گئے

شی جن پنگ مسلسل تیسری مرتبہ چین کے صدر منتخب ہو گئے

بیجنگ:چین میں برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی نے شی جن پنگ کو مزید پانچ سالہ مدت کے لیے اپنا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا ہے۔چین میں کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری کا عہدہ سب سے طاقتور ہوتا ہے، اسی عہدے پر موجود شخص ہی ملک کا صدر اور چینی افواج کا سربراہ ہوتا ہے۔

شی جن پنگ کی کی تقرری 2,300 پارٹی مندوبین کے ایک ہفتہ طویل اجلاس کے بعد ہوئی اور چینی صدر کو پارٹی اور انتظامی عہدوں پر تبدیلیوں کی اجازت دی۔

مسلسل تیسری مدت کے لئے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے کے بعد ماؤ زے تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر شی جن پنگ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔پارٹی عہدے پر دوبارہ انتخاب کے بعد شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا کو چین کی ضرورت ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ اصلاحات اور چین کے دروازے دنیا کے لئے کھولنے کے بعد 40 سال سے زائد کی بے لوث کوششوں سے ہم ملک میں تیز رفتار اقتصادی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام لائے ہیں۔ وہ خود کو اپنی پارٹی اور عوام کے اعتماد کے قابل ثابت کرنے کے لیے تندہی سے فرائض سرانجام دیں گے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے