Breaking News
Home / پاکستان / آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار

آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار

آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے، اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف گزشتہ رات کینیا میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں،  جس کی تصدیق کینیا کی پولیس کی جانب سے کی جا چکی ہے۔ کینیا پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، کینین میڈیا کے مطابق ارشد شریف کینیا کی پولیس کی گولی سر پر لگنے سے جاں بحق ہوئے،  پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ارشد شریف اور ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس کے کہنے پر گاڑی نہیں روکی تھی۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے