لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔میاں نواز شریف نے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ اس کا انقلاب اس کی چار سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔