Breaking News
Home / پاکستان / آج 26 سال کی جدوجہد کا اہم سفر شروع کر رہا ہوں اور ہمارا مارچ سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، عمران خان

آج 26 سال کی جدوجہد کا اہم سفر شروع کر رہا ہوں اور ہمارا مارچ سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے آغاز پر لبرٹی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 26 سال کی جدوجہد کا اہم سفر شروع کر رہا ہوں اور ہمارا مارچ سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی آزادی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں۔ میں آزاد ملک اور آزاد قوم کا خواہاں ہوں۔ ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی امپورٹڈ حکومت کے دور میں ہوئی اور یہاں اربوں روپے کے کیسز معاف کرائے جا رہے ہیں ایک تماشہ بنا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ قوم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے اور جب بھی ناانصافی کی بات کرتا ہوں تو اعظم سواتی کا نام لینا چاہتا ہوں کیونکہ اعظم سواتی کے ساتھ انتہائی غیر مناسب سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سفر شروع کر رہے ہیں اور ہمارا مارچ پر امن ہو گا۔ الیکشن میں عوام فیصلہ کریں گے کہ ملک کی حکمرانی کون کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور صحافی جمیل فاروقی پر تشدد کیا گیا اور ساری دنیا میں ہمارا مذاق اڑایا گیا۔ یہ ہماری فوج ہے اور ہمارا ملک ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں جبکہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا۔ رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف پر نظر رکھیں۔ عمران خان نے پنجاب میں ارشد شریف شہید کے نام سے یونیورسٹی آف جرنلزم بنانے کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے