Breaking News
Home / مشرق وسطی / شہباز شریف کا دورہ، اب سعودی ولی عہد پاکستان آئے گا، اربوں ڈالرز لگائے گا

شہباز شریف کا دورہ، اب سعودی ولی عہد پاکستان آئے گا، اربوں ڈالرز لگائے گا

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے جس کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ سعودی خصوصی سیکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے اور مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سعودی وزیر اعظم و ولی عہد کے دورے کے دوران متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔ سعودی عرب پاکستان میں گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا،گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مند کرے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں۔ رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے،اوپیک میں امریکہ مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے