Breaking News
Home / پاکستان / طویل جنگ کے بعد بھی راستہ الیکشن ہی ہوگا، شفاف الیکشن اس صورتحال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے،سراج الحق

طویل جنگ کے بعد بھی راستہ الیکشن ہی ہوگا، شفاف الیکشن اس صورتحال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے،سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق کی سربراہی میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی، مرکزی نائب صدر تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چودھری، سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سمیت دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سراج الحق نے عمران خان کی عیادت اور مزاج پرسی کی اور وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی جلد و مکمل شفایابی کیلئے دعا کی جبکہ قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ملاقات کے دوران سراج الحق نے ذمہ داروں کے تعین اور محاسبے کیلئے عمران خان کے مؤقف کی روشنی میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے بعد سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر الیکشن ریفارمز پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے، طویل جنگ کے بعد بھی راستہ الیکشن ہی ہوگا، شفاف الیکشن اس صورتحال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے، اس ملک میں جب تک آئین کی بالادستی نہ ہوگی ،یہ ملک مزید کمزور ہوگا، پیپلزپارٹی کی 14سال سے سندھ میں حکومت ہے، سیاسی ہلچل اور سرگرمیاں ہر پارٹی کا سیاسی حق ہے، الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایا جائے

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے