Breaking News
Home / عالمی خبریں / ہمیں ایران سے نمٹنے کا طریقہ بدلنا چاہیے!فرانسیسی صدر

ہمیں ایران سے نمٹنے کا طریقہ بدلنا چاہیے!فرانسیسی صدر

پیرس:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون،جن کا ملک گزشتہ جوہری معاہدے کے مذاکرات میں "بُری پولیس” کا کردار ادا کر چکا ہے، ویانا میں ایران کی جانب سے حالیہ پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات میں ایک بار پھر تہران کے خلاف بے بنیاد دعوے دہرائے ہیں۔ "الحدث” نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے میکرون نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خطرات مغربی ایشیا کی حدود سے باہر پھیل چکے ہیں،کہا کہ دنیا میں ایران کے خطرات سے نمٹنے کا طریقہ بدلنا چاہیے ۔ اس انٹرویو میں، جو بدھ کو "شرم الشیخ” موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا اور پیر کی شام العربیہ نیٹ ورک پر نشر کیا گیا تھا، اس نے دعویٰ کیا: "ایران کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں منظم طریقے سے کام کرنا چاہیے ۔ ” فرانسیسی صدر نے پابندیوں کے خلاف ایرانیوں کی حمایت لینے کی غرض سے اشارہ کرتے ہوئے کہا: "ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایرانی عوام پابندیوں سے متاثر نہ ہوں۔ ” دوسری جانب جرمن حکومت کے ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے پیکج کے نفاذ کے لیے کام جاری ہے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے