Breaking News
Home / پاکستان / حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے

حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ آئندہ پانچ سال کے لئے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے سفارتی پاسپورٹ میاں نواز شریف کو بھجوایا دیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سفارتی پاسپورٹ اشتہاری ہونے پر سابق حکومت نے منسوخ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ موجودہ وفاقی حکومت ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف عام پاسپورٹ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے