Breaking News
Home / پاکستان / سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں تین ججز کی تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید عدالت عظمیٰ کے جج بن گئے ہیں۔

صدر مملکت نے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تقرری کا بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے تینوں نئے جج صاحبان کل اپنے مناصب کا حلف اٹھائیں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال تینوں نئے جج صاحبان سے ان کے مناصب کا حلف لیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس عامرفاروق بھی کل اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے