Breaking News
Home / پاکستان / ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ ملکی تقدیر کے فیصلے ملک سے باہر ہو رہے ہیں، عمران خان

ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ ملکی تقدیر کے فیصلے ملک سے باہر ہو رہے ہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ ملکی تقدیر کے فیصلے ملک سے باہر ہو رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4،5 دن سے وزیر اعظم ملک سے باہر گیا ہوا ہے اور ن لیگ کے دور میں نواز شریف کے بیٹے بھاگ کر باہر گئے۔ نواز شریف کے بیٹوں نے لندن میں جو اربوں کی پراپرٹی خریدی وہ پیسے کہاں سے آئے ؟ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار این آر او کے بعد ملک واپس آیا اور شہباز شریف کا بیٹا سلمان شہباز بھی کرپشن کرنے کے بعد ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے۔ ملکی تقدیر کے فیصلے ملک سے باہر بیٹھ کر کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل پر کیس کیا اور برطانیہ کی عدالتوں نے شہباز شریف کو جواب جمع کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ جب تک ملک میں انصاف نہیں ہو گا معاشرہ آزاد نہیں ہوسکتا۔ اس طرح ملک ایشین ٹائیگرز نہیں بن سکتا اور لاہور پیرس نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں قانون تحفظ نہ دے اس میں بزنس نہیں کیا جاسکتا۔ یہ باہر بیٹھے پاکستانیوں کو تو کہتے ہیں لیکن اپنا پیسہ واپس نہیں لاتے۔ یہ پیسے کا جواب نہیں دے پاتے کیونکہ پیسہ چوری کا ہے اور آصف زرداری بھی ملک کا پیسہ اسی طرح چوری کرتا ہے۔ جب این آر او ملتا ہے تو واپس پاکستان آتے ہیں اور پھر ملک کو لوٹتے ہیں۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاق کی جانب سے گورنر راج اور وزیر داخلہ کے بیانات پر قانونی پوزیشن سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان کو لانگ مارچ قافلوں کی سیکیورٹی پر بریف کیا۔ عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں جبکہ ملک کو منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی سیاسی اور معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہے اور عمران خان راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے