Breaking News
Home / پاکستان / ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اسحاق ڈار

ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اسحاق ڈار

دبئی: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔ انہوں نے یہ بات دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ابھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کو آزاد چھوڑا گیا جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہو، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں چار ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کردی گئی تھی، پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ملک بچانے کیلئے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ ن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں، آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے یہ رقم جمع کرلی جائے گی، متحدہ عرب امارات کی دعوت پر امارات کا دورہ کیا ہے، آج شام کو پاکستان واپسی ہے۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے