Breaking News
Home / ثقافت / شادی کیلئے لڑکا ضروری ہے لیکن لہنگا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت میں دلہن نے سستے لہنگے کی وجہ سے اپنی شادی ہی روک دی

شادی کیلئے لڑکا ضروری ہے لیکن لہنگا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت میں دلہن نے سستے لہنگے کی وجہ سے اپنی شادی ہی روک دی

شادی کیلئے لڑکا ضروری ہے لیکن لہنگا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت میں دلہن نے سستے لہنگے کی وجہ سے اپنی شادی ہی روک دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں دلہن نے شادی سے اس لیے انکار کر دیا کیونکہ اسے دلہے کی طرف سے بھیجا ہوا لہنگا پسند نہیں آیا، 5 نومبر کو دونوں کی شادی ہونا تھی ، جس کے لیے دلہے کے گھر والوں نے لکھنؤ سے 10 ہزار کا لہنگا آرڈر کیا لیکن دلہن کو نہ ہی قیمت پسند آئی اور نہ ہی اس کا کپڑا جس سے وہ دلبرداشتہ ہو گئی۔ معاملہ اتنا بڑھا کے پولیس تک پہنچ گیا، دونوں خاندانوں نے پولیس اسٹیشن میں کئی گھنٹوں کے بعد فیصلہ کیا کہ یہ شادی نہیں ہو سکتی اور وہ اپنے اپنے شہر واپس روانہ ہو گئے۔ دلہے کے خاندان کی جانب سے مہمانوں کو دعوت نامے بھی دئیے جا چکے تھے، لیکن دلہن کی ضد کی وجہ سے انہیں سب سے معافی مانگتے ہوئے شادی روکنی پڑی۔

 

 

 

Check Also

’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ کے دوران فرح خان نے مجھے گالیاں دیں، چپل ماری: زاید خان کا الزام

بالی وُڈ کے اداکار زاید خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے